ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تاریخ میں ایک بار پھر توسیع، اب 10 جنوری تک فائل کرسکتے ہیں اپنا آئی ٹی آر

تاریخ میں ایک بار پھر توسیع، اب 10 جنوری تک فائل کرسکتے ہیں اپنا آئی ٹی آر

Thu, 31 Dec 2020 19:37:51    S.O. News Service

نئی دہلی،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)آئی ٹی آر فائل کرنے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ اب آپ 10 جنوری 2021 تک آئی ٹی آر فائل کرسکتے ہیں۔

اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی۔ اب اگر آپ 10 جنوری تک آئی ٹی آر فائل نہیں کرتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔اب آپ مالی سال 2019-20 (تشخیص سال 2020-21) کے لئے 10 جنوری 2021 تک آئی ٹی آر داخل کرسکیں گے۔

محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ ’تنازعہ سے اعتماد‘ اسکیم کے تحت اعلامیہ کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ جبکہ مالی سال (2019-20) کے لئے کمپنیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کی آخری تاریخ میں 15 فروری 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔ در اصل محکمہ انکم ٹیکس نے کورونا بحران کے پیش نظر لوگوں کو 10 دن کا وقت دیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق 28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4.37 کروڑ آئی ٹی آر داخل کیے گئے تھے۔ جبکہ 29 دسمبر شام 6 بجے تک 10 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ آئی ٹی آر داخل کیے گئے تھے۔مرکزی حکومت ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے آئی ٹی آر فائل کرنے کا عمل مسلسل آسان بنایا جارہا ہے۔

اس بار بھی لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ آپ بھی گھر بیٹھے آسانی سے ITR فائل کرسکتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس مسلسل انتباہ کر رہا ہے کہ آئی ٹی آر فائل کرنے کے لئے آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔


Share: